کومت نے اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،خلیل طاہر

کومت نے اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،خلیل ...

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ادارہ اخوت کو پنجاب حکومت کی معاونت فراہم کر کے بلا سود قرضوں کی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ اسکیم بے روزگاری کے خاتمہ اور عام آدمی کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے سود مند ثابت ہو گی۔صوبائی وزیر نے قصور میں 120افراد کو 31لاکھ روپے کے بلا سود قرضے جاری کرنے کے عملی اقدام کو بے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ بلا شبہ پنجاب حکومت اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو خوشحال بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

تاکہ بیوہ اور عمر رسید ہ خواتین اس قرض سے گھروں میں چھوٹی صنعتیں لگاکر اپنے خاندان کا پیٹ پال سکیں اور آہستہ آہستہ بغیر سود کے قرض واپس کرتے رہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد گھریلو صنعتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4