نواز شریف کے استقبال میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار

نواز شریف کے استقبال میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف تحریک التوائے ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف نے نواز شریف کے استقبال میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جبکہ و زراء دفاتر اور پارلیمان سے غائب ہیں جسکی وجہ سے عوام مسائل کے حل کے لیے خوار ہو رہے ہیں، تحریک التوائے کار کے متن کے مطابق وزراء اپنے حلقوں میں کارکنوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں جس سے سرکاری دفاتر میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔

جبکہ واپڈا، سوئی گیس، ایجوکیشن و دیگر محکموں کو مارچ کامیاب بنانے اور ملازمین کی شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے نیز شرکت کرنے والوں کی حاضری تک لگائی جا رہی ہے. اور عدم شرکت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، تحریک التوائے کار میں مطالبہ کیا ہے کہ اسے قرارداد قرار دیکر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4