کیا اسکائپ کے لیے ایک اور حریف سامنے آگیا؟

کیا اسکائپ کے لیے ایک اور حریف سامنے آگیا؟
 کیا اسکائپ کے لیے ایک اور حریف سامنے آگیا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویڈیو چیٹ کے لیے کسی ایپ کے بارے میں سوچا جائے تو سب سے پہلے اسکائپ کا خیال ذہن میں آتا ہے تاہم مائیکرو سافٹ کی اس اپلیکشن کو پہلے فیس بک میسنجر، پھر واٹس ایپ اور اب انسٹاگرام کی شکل میں سخت ترین حریفوں کا سامنا ہے۔جی ہاں انسٹاگرام میں بھی آخر کار لائیو ویڈیو چیٹ کا آپشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔بس یہ اسکائپ، میسنجر اور واٹس ایپ سے کچھ مختلف ہے کیونکہ اس میں ان تمام لوگوں کو شامل کیا جاسکتا ہے جو آپ کی لائیو ویڈیو اسٹریم کو دیکھ رہے ہوں۔لائیو ویڈیو چیٹ میں یہ ایپ اسپلٹ اسکرین موڈ پر چلی جاتی ہے، جس میں کال ملانے والے کی ویڈیو ٹاپ پر جبکہ مہمان نیچے ہوتے ہیں۔صارفین کسی بھی ویور کو چیٹ کے لیے نیچے دائیں جانب ایک آئیکون پر کلک کرکے چیٹ کے لیے مدعو کرسکتے ہیں۔بس یہ اسکائپ، اسنیپ چیٹ یا میسنجر کی طرح ون ٹو ون ویڈیو چیٹ نہیں ہوگی بلکہ اسے فالورز دیکھ سکیں گے اور ہارٹس اور کمنٹس سے اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔

انسٹاگرام نے اپنے ایک بلاگ میں بتایا کہ یہ نیا فیچر نوجوانوں کے لیے اپنے دوستوں سے رابطے کا ایک نیا ذریعہ ثابت ہوگا اور وہ ورچوئل طریقے سے اکھٹے ہوسکیں گے۔اور ہاں یہ فیچر ایسا ہے جو کم از کم اسنیپ چیٹ کا حصہ نہیں اور کافی عرصے بعد انسٹاگرام نے اپنی حریف ایپ کے فیچرز سے ہٹ کر کچھ نیا متعارف کرایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4