لکڑی کا ایسا چھوٹا سا ٹکڑا جو آپ کو بہت بڑے حادثے سے بچا سکتا

لکڑی کا ایسا چھوٹا سا ٹکڑا جو آپ کو بہت بڑے حادثے سے بچا سکتا
 لکڑی کا ایسا چھوٹا سا ٹکڑا جو آپ کو بہت بڑے حادثے سے بچا سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج دنیا بھر میں سیاحتی مقامات اور ہوٹل دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ نہیں ہیں۔ سیاح جب چھٹیوں پر جانے لگتے ہیں تو ادویات اور دیگر ضروری سامان باندھتے ہیں لیکن اب ایک سکیورٹی ماہر نے ایک ایسی معمولی سی چیز بتا دی ہے جو ہوٹل میں قیام کرنے والے ہر شخص کو اپنے پاس رکھنی چاہیے کیونکہ یہ دہشت گردی کی واردات ہونے پر آپ کی جان بچا سکتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ چیز ’ڈور سٹاپ‘ ہے۔ یہ پلاسٹک یا لکڑی کا ایک ٹکڑا ہوتا ہے جسے دروازے کے نیچے لگا دیا جاتا ہے جس سے باہر سے دھکا لگانے سے درازہ نہیں کھلتا۔سکیورٹی ماہر ڈیوڈ کلین کا کہنا ہے کہ ’’ہر سیاح کو اپنے ساتھ ’ڈورسٹاپ‘ ضرور رکھنا چاہیے اور جب کسی ہوٹل میں مقیم ہوں تو اسے اپنے کمرے کے دروازے کے نیچے لگا دیں۔ اس طرح اگر بدقسمتی سے اس ہوٹل میں دہشت گرد گھس آتے ہیں تو انہیں آپ کا دروازہ کھولنے میں بہت وقت درکار ہو گااور آپ کو اتنا وقت مل جائے گا کہ آپ پولیس کو اطلاع دے سکیں۔



اور کھڑکی کے راستے کمرے سے باہر نکل سکیں۔‘‘ڈیوڈ کلین کا مزید کہنا تھا کہ ’’دہشت گرد جب کسی ہوٹل میں گھستے ہیں تو وہ ہر ایک کمرے میں جا کر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اگر آپ نے دروازے کے نیچے ڈورسٹاپ لگایا ہو گا اور دروازہ نہیں کھلے گا تو وہ اگلے کمروں کی طرف چلے جائیں گے اور واپسی پر دوبارہ آپ کے کمرے کی طرف آئیں گے۔یہ وقت آپ کے وہاں سے بھاگ جانے یا پولیس کے پہنچ جانے کے لیے کافی ہو گا۔لوگوں کواپنے دفاتر و دیگر ایسی جگہوں پر بھی ’ڈورسٹاپ‘ اپنے پاس رکھنا چاہیے۔