دیو قامت انڈسٹریل کرین سے بناڈنمارک کا مثالی کرین لگثری ہوٹل

دیو قامت انڈسٹریل کرین سے بناڈنمارک کا مثالی کرین لگثری ہوٹل
 دیو قامت انڈسٹریل کرین سے بناڈنمارک کا مثالی کرین لگثری ہوٹل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور پرآسائش ہوٹل پایا جاتا ہے لیکن ڈنمارک کے ’کرین لگثری ہوٹل‘ کی کوئی اور مثال نہیں مل سکتی۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق کوپن ہیگن شہر کے نواح میں ایک دیو قامت انڈسٹریل کرین کو لگثری ہوٹل میں بدل دیا گیا ہے۔ ’دی کرین‘ نامی اس ہوٹل کے اندر نہ صرف تمام جدید ترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں بلکہ اس کی بلندیوں سے شہر، سمندر اور بندرگاہ کے نظارے بھی کئے جاسکتے ہیں۔ہوٹل کا رہائشی کیبن زمین سے 50 فٹ کی بلندی پر ہے۔ اگرچہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس انوکھے ہوٹل میں جگہ کم ہوگی لیکن دراصل اس میں بیڈروم کے ساتھ باتھ روم، لیونگ سپیس اور خوبصورت ٹیرس بھی مہیا کیا گیا ہے، جبکہ ایک میٹنگ روم بھی ہے۔ میٹنگ روم کی دیواریں شیشے سے بنائی گئی ہیں جن کے پار چاروں طرف کے خوبصورت نظارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ کرین ہوٹل میں کسٹم ڈیزائن فرنیچر، ائیرکنڈیشنر اور ہیٹر جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں ۔


جبکہ اس کی سجاوٹ بھی کسی سیون سٹار ہوٹل سے کم نہیں۔ مختصر یہ کہ بظاہر کرین نظر آنے والا یہ ہوٹل اندر سے اتنا خوبصورت ہے کہ گاہک اس میں ایک بار آتے ہیں تو دوبارہ آنے کی خواہش ضرور کرتے ہیں۔