لاہور،سرگودھا ، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت سمیت کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور،سرگودھا ، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت سمیت کشمیر میں گرج چمک کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقے گزشتہ روز بھی شدید حبس کی لپیٹ میں رہے۔صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز سارا دن شدید حبس رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جس کے تحت آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا ڈویژن، بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش و بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں بھکر، دالبندین، نوکنڈی44، نورپور تھل 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -