ریلی میں شرکت کیلئے سرکاری ملازمین کو الاؤنس اور بونس دیا گیا ،میاں محمودالرشید

ریلی میں شرکت کیلئے سرکاری ملازمین کو الاؤنس اور بونس دیا گیا ،میاں ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف ریلی میں شرکت کیلئے سرکاری ملازمین کو الاؤنس اور بونس دیا گیا جبکہ ریلی میں شرکت کرنے والوں کو پانچ پانچ ہزار فی کس دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی جی ٹی روڈ ہوتا تو نواز شریف کا استقبال ہوتا ابھی وقت ہے نواز شریف کو ریلی کا رخ واہگہ کی جانب موڑ دینا چاہئے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر سرکاری وسائل خرچ کرنے اور سرکاری ملازمین کی جی ٹی روڈ پر حاضری لگنے کے باوجود ریلی بری طرح ناکام ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سرکاری وسائل خرچ کرنے کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر