نواز شریف کا لانگ مارچ قافلہ تخت وفاق سے تخت لاہور کی طرف ہے،حافظ حسین احمد

نواز شریف کا لانگ مارچ قافلہ تخت وفاق سے تخت لاہور کی طرف ہے،حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا لانگ مارچ تخت وفاق سے تخت لاہور کی طرف ہے۔ صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ذریعے شریف برادران سیاست سے الگ ہوئے اب جی ٹی روڈ کے ذریعے سیاست میں ان ہونا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے جی ٹی روڈ پر آنے سے شہباز شریف کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ والے زیادہ دیر تک ساتھ دینے والے نہیں ہیں سر راہ تو چلتے ہیں مگر کٹھن حالات میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔

مزید :

صفحہ آخر -