سگیاں پل دھماکہ،علاقہ پولیس چوکیوں میں تبدیل، گڈز ٹرانسپورٹرز پریشان
لاہور(اسد اقبال)صوبائی دارالحکومت میں سگیاں پل کے قریب دھماکہ کے باعث بند روڈ پرمحنت کشوں کے اڈے پولیس چوکیوں میں تبدیل ،گڈز ٹرانسپورٹرز پریشان اور دیہاڑی دار مزدور بے روزگار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کو ہونے والے دھماکہ کے بعد مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کے ارد گر د علاقہ کو اپنی تحویل میں لے کر عارضی چوکیاں قائم کر دی ہیں جبکہ ٹرکوں ، کنٹینرز اور لوڈر گاڑیوں کو بند روڈ سے ہٹا دیا گیا جبکہ مالکان اپنی لوڈر گاڑیوں کو گلیوں اور دوسرے خالی مقامات پرکھڑا کرنے پر مجبور ہو گئے ۔گڈزٹرانسپورٹر رہنماؤں نبیل محمود طارق ، مختار احمد چوہدری ، علیم بٹ اور سلطان محمود نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے سگیاں پل کے قریب ہونیوالے بارود دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ملک دشمن افراد ایسی کارروائیوں سے عوام کے دلوں میں خوف ڈالنا چاہتے ہیں مگر پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں جود ہشت گر دی کا مقابلہ ہر محاذ پر کر یں گے ۔گڈز ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر سے باہر ٹر ک اڈے کے سٹینڈ ز قائم کر ے تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذمو م مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔دوسری جانب پولیس اہلکاروں کی جانب سے لوڈر گاڑیوں کے عملہ کو ہراساں کرکے پیسے بٹورے جارہے ہیں ۔