ڈاکٹر یاسمین راشد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

ڈاکٹر یاسمین راشد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے حلقہ این اے 120سے نامزد پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز اہم ملاقات کی ، اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود بھی موجود تھے، ملاقات میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن میں معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف دائر کردہ پٹیشن کے حوالے سے بریف کیا اور حلقہ این اے 120 میں جاری ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا ، اس موقع پر چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی مہم کو سراہا اور کہا وہ جلد لاہور آکر حلقہ این اے 120 کے ورکر کنونشن سے خطاب کرینگے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پارٹی کارکن حلقہ میں دن رات مہم میں مصروف ہیں اور عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -