قائد نواز شریف کا لاہور پہنچنے پر شاندارتاریخی استقبال کیا جائیگا:عامر چوہدری

قائد نواز شریف کا لاہور پہنچنے پر شاندارتاریخی استقبال کیا جائیگا:عامر ...

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے وائس چیئرمین چوہدری عامر صدیق نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کاداتا دربار لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائیگا ،مرکزی آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے بڑے ٹرالوں کی بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ لوہا مارکیٹ کے تاجروں اور کارکنوں پر مشتمل ہزاروں افراد ریلی کی شکل میں بہت بڑا جلوس شمالی لاہور مصری شاہ سے دربار داتا گنج بخش پہنچے گا،جلوس کے ساتھ دس رقص کرنے والے گھوڑے ڈھول اور بینڈ بجایا جائیگا۔یونین کی جانب سے اس موقع پر تمام افراد کے کھانے اور ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کا انتظام کیا گیا ہے جلوس دو کنٹینرز ،موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں پاکستان کی تقدیر بدلتے دیکھ کر مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ اپنے محبوب قائد بھرپور شاندار استقبال کیا جائیگا، ثابت کردیں گے کہ میاں محمد نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں جو دلوں میں بستا ہے اصل حکومت اسی کی ہوتی ہے اسلام آباد جی ٹی روڈ سے لاہور تک عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اس امر کی گواہی دیگا کہ قائد نواز شریف کو دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4