صدر ممنون حسین اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ، دوران سفر نیک خواہشات کا اظہار

صدر ممنون حسین اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ، دوران سفر نیک خواہشات کا ...

اسلام آباد /لاہور( این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں صدر نے نواز شریف کے سفر کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا .نواز شریف نے سفر کا آغاز کرنے سے قبل لاہور میں موجود اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا اور تمام اہل خانہ نے سفر کے دوران ان کی خیریت اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی ۔ ذرائع کے مطابق شریف برادران کی رہائشگاہ جاتی امراء میں بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر