راولپنڈی سے لاہور تک جی ٹی روڈ 11اگست تک بھاری ٹریفک کیلئے بند

راولپنڈی سے لاہور تک جی ٹی روڈ 11اگست تک بھاری ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد(اے این این ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کے باعث راولپنڈی سے لاہور تک جی ٹی روڈ کو 3 دن تک بھاری ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پنڈی سے لاہور تک جی ٹی روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ایمبولینسز اور فائربریگیڈ کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو متبادل روڈ سے گزارا جائے گا۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جگہ جگہ ناکے لگائے جانے اور مری روڈ مکمل بند ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا دبا بڑھ گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر