پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ،سٹاف کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایات

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ،سٹاف کوحاضری یقینی بنانے کی ...

لاہور(اے این این ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہور کی جانب ریلی کے باعث محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔محکمہ صحت نے ایم ایس صاحبان کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں ا یم ایس کو خود ڈیوٹی پر موجود ہونے اور تمام اسٹاف کی حاضری یقینی بنا نے اوراسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں ادویات ودیگر ضروری سامان کی موجودگی یقینی بنانیکی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔اسٹاف کی حاضری محکمہ صحت کو بھجوائی جا نے اور تمام اسپتالوں میں خون کا بھی مکمل انتظام کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر