لاہور میں نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں بکرے ، چھترے ذبح کرکے صدقہ دیا گیا

لاہور میں نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں بکرے ، چھترے ذبح کرکے صدقہ ...

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) لاہور میں مسلم لیگ ن کی اپنے قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کے لیے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔پورے شہر کو نواز شریف کے استقبالی بینرز اور ان کی تصاویر کے بلند وبالا ہورڈنگز، بورڈز سے سجا دیا گیا ہے۔مینار پاکستان چوک سے گوجرانوالہ تک جی ٹی روڈ پر نواز شریف کے استقبالی رنگ برنگے بینرز سماں باندھے ہوئے ہیں۔دوسری طرف ارکان اسمبلی ،ڈپٹی میئرز،وزرا اور یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے دن بھر گلی گلی میں لوگوں کو نواز شریف کے استقبال کے لیے نکالنے کے لیے میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھا۔ جب میاں محمد نواز شریف پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے نکلے تو لاہور میں ارکان اسمبلی ،ڈپٹی میئرز،وزرا نے اپنی رہائش گاہوں پر نواز شریف کا صدقہ دینے کے لیے بکرے اور چھترے ذبح کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ کے سپیشل اسسٹنٹ رانا محمد ارشد نے نواز شریف کا صدقہ دینے کے لیے بچھڑا ذبح کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پورے پاکستان کے قائد اور عوامی وزیر اعظم ہیں انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر،شیخ روحیل اصغر،ڈپٹی مئر حاجی اللہ رکھا نے اپنی رہائش گاہ پر بکرے اور چھترے ذبح کرکے نواز شریف کا صدقہ دیا۔شاہ زولیبارٹری میں میاں مجتبیٰ شجاع نے پانچ بکروں کاصدقہ دیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ میاں نوازشریف کوعوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،لاہورمیں ہرمقام پران کابہترین استقبال کیاجائیگا،مسلم لیگ ن کے متوالے ا پنے قا ئد کے استقبال بیچینی سے انتظارکررہے ہیں۔ نوازشریف ملک کواندھیروں سینکال کرروشنی میں لائے۔چیئرمین یونین کونسل سمیع اللہ خان،عظیم پاشا،عابدمغل،میاں عمرفاروق،حبیہاشمی،محمدارشد،چودھری یاسین،میاں عمرفاروق اورظہیربٹ سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے۔

لاہور استقبال

مزید : صفحہ آخر