نواز شریف کیلئے 38فٹ لمبابم پروف کنٹینر جنریٹر ،اے سی روم اور دیگرسہولتوں سے آراستہ ہے

نواز شریف کیلئے 38فٹ لمبابم پروف کنٹینر جنریٹر ،اے سی روم اور دیگرسہولتوں سے ...

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بم پروف کنٹینر جنریٹر اور ائیر کنڈیشن روم سمیت 38فٹ لمبا ہے ۔بدھ کے روز نواز شریف کا کنٹینر پنجاب ہاؤس پہنچا تو ڈرائیور نے بتایا کہ کنٹینر کو 4دنوں کیلئے ہائیر کیا گیا ہے اسکے علاوہ اس بم پروف کنٹینر کے اندر ایک لگژری روم ہے جس کیساتھ باتھ روم اور میٹنگ روم بھی ہے جبکہ کنٹینر کے باہر خطاب کیلئے ایک شیشے کا ڈائس اور مائیک ہے اسکے علاوہ ایک بڑا سا جنریٹر بھی موجود ہے ۔کنٹینر کو 4اطراف سے نواز شریف اور مریم نواز کے پوسٹرز سے لیس کیا گیا ہے اور کنٹینر کے 4اطراف سے 37ساؤنڈ سسٹم بھی لگائے گئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر