پنجاب ہاؤس سے فیض آباد تک 2500 اہلکار تعینات ،میٹرو بس بند رہی

پنجاب ہاؤس سے فیض آباد تک 2500 اہلکار تعینات ،میٹرو بس بند رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کیلئے اسلام آباد سے پنڈی تک سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی گاڑی میں خصوصی سکیورٹی سسٹم لگایا گیا ہے جو اسلحہ و بارود ایک کلو میٹر تک چیک کر لے گا۔ نوازشریف کی ر یلی کے روٹ پر پنجاب ہاؤس سے فیض آباد تک 2500 کے قریب اہلکار تعینات رہے ۔ فیض آباد تک ریلی کے روٹ کا اردگرد کا علاقہ سیل رہا جبکہ بلیو ایریا کی عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ۔ جناح ایونیو ایکسپریس چوک سے ایف ایٹ ایکسچینج تک جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔ایکسپریس ہائی وے فیصل چوک سے کھنہ پل تک بند رہی ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس بھی بند رکھی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -