نواز شریف کی ریلی کرپشن کیسز میں پکڑ سے بچنے کی ناکام کوشش ہے :پرویز الٰہی

نواز شریف کی ریلی کرپشن کیسز میں پکڑ سے بچنے کی ناکام کوشش ہے :پرویز الٰہی

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے ن لیگ کی ریلی فلاپ ہوگئی ہے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ریلی کرپشن کے کیسز میں پکڑ سے بچنے کی کوشش ہے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا نواز شریف کی ریلی میں پنجاب حکومت کے وسائل استعمال ہورہے ہیں پنجاب کی لوکل باڈیز کا پیسہ ریلی پر خرچ کیا جارہا ہے ، نواز شریف کی ریلی ناکام ہوگئی ہے، نواز شریف ریلی نکال کر نیب کے مقدمات میں پکڑ سے بچنے کی ناکام کوشش اور سیاسی دباؤ پیدا کررہے ہیں۔ سیاسی دباؤ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا نواز شریف نے قوم کیلئے کچھ نہیں کیا ۔

مزید : صفحہ آخر