’’لیڈر کو رسک لینا چاہیے‘‘،نواز شریف کا سکیورٹی خدشات کے باوجود راستہ تبدیل کرنے سے انکار

’’لیڈر کو رسک لینا چاہیے‘‘،نواز شریف کا سکیورٹی خدشات کے باوجود راستہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سکیورٹی خدشات کے باوجود راستہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تمام تر خطرات کے باوجود پروگرام تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ، سکیورٹی حکام کے علاوہ پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں نے بھی نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ جی ٹی روڈ کے بجائے موٹرویز کے ذریعے لاہور جائیں، نواز شریف نے مشورہ دینے والوں کو کہا ہے کہ لیڈر کو قوم و ملک کے لئے رسک لینا چاہیے۔رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے بھائی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ان قریبی ساتھیوں میں سے ہیں جنہوں نے برطرف وزیراعظم کو بذریعہ سڑک لاہور کا سفر کرنے سے خبردار کیا تھا تاہم نواز شریف نے ان افراد کی تجویز کو نظرانداز کیا اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود وہ جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور روانگی کے اپنے فیصلے پر قائم رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -