کارکن نواز شریف کو دیکھ کر روتے اور انکی گاڑی کو چومتے رہے

کارکن نواز شریف کو دیکھ کر روتے اور انکی گاڑی کو چومتے رہے

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑی پنجاب ہاؤس سے باہر نکلی تو کارکنان کی بڑی تعداد ان کی گاڑی کے سامنے امڈ آئی اور وہ گاڑی کو چومتے ہوئے نعرے لگاتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کے لئے پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوئے تو وہاں پر کارکنان کی بڑی تعداد نواز شریف کی گاڑی کی طرف بھاگ آئے اور ان کی گاڑی کا بوسہ لینے لگے اور نعرے بھی لگاتے رہے جبکہ متعدد کارکنان نواز کو دیکھ کر روتے بھی رہے ۔

گاڑی کو چومتے رہے

 

مزید : کراچی صفحہ اول