ملتان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید

ملتان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید

ملتان(آن لائن)ملتان کے کنٹومنٹ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے ایک اہلکار کوشہید کردیا۔مہر محمد یاسر منظور موٹر سائیکل پر کنٹومنٹ بازار سے گزررہے تھے کہ گاڑی میں موجود حملہ آوروں نے پستول سے ان پر فائرنگ کی جس سے و ہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقتول ضلع وہاڑی کے علاقہ میلسی کا رہائشی اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)سے تعلق رکھتا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، لاش پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔ کنٹومنٹ تھانہ کے ڈیوٹی افسر کا کہنا تھا ایف آئی آر درج کرنے کا کام جاری ہے۔خیال رہے گزشتہ 5 ماہ میں ملک کی اہم خفیہ ایجنسی کے دوسرے اہلکار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔رواں سال 4مارچ کوبھی ضلع ملتان میں دو سال قبل اغوا ہونیوالے انٹیلی جنس اہلکار 33سالہ عمر مجیب جیلانی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے لباس پر 'داعش الباکستانی' کے الفاظ تحریر تھے۔عمر مجیب جیلانی کو گارڈن ٹان میں قائم گھر سے دفتر جاتے ہوئے 16جون 14ء کو7مسلح افراد نے اغوا ء کیا تھا، وہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے تھے۔

اہلکار شہید

مزید : کراچی صفحہ اول