ملک میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا:وزیر داخلہ

ملک میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا:وزیر داخلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر امن اور ترقی کا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات فراہم کرنا اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے احسن اقبا ل نے کہا کہ ہم سب کو مل کر امن اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے اور اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کے حکام کو سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 1980 میں چائنامیں فی کس آمدنی 200 ڈالر جبکہ ہماری 300 ڈالر تھی۔اس وقت ہم 1400 ڈالرپر ہیں جبکہ چائنا 8000 ڈالرپر چلا گیا ہے لہٰذاہم سب کو مل کر ملک میں حالات کو سازگار بنانا ہے تاکہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہ سکے۔

وزیر داخلہ

مزید : کراچی صفحہ اول