کارکن مسلم لیگ (ن)کے مخالف میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے اجتناب کریں ،مریم نواز

کارکن مسلم لیگ (ن)کے مخالف میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے اجتناب کریں ،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن)مخالف میڈیا ہاؤسز پر حملے سے اجتناب کریں ۔ بدھ کو نواز شریف کی ریلی کی کوریج کے دور ان نجی ٹی وی (اے آر وائی )کے مطابق فیض آباد انٹر چینج پر ریلی کے شرکا نے ان کے سٹاف کیساتھ بدتمیزی کرنے کے ساتھ سنگین تنائج کی دھمکیاں دیں جبکہ وہاں موجود پولیس اہلکار وں نے بتایا کہ کچھ کارکن نجی ٹی وی کے عملے پر تشدد کیلئے آگے بڑھے لیکن وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروا دیااس کے بعد سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں کارکنوں کو ایسا کرنے سے روکا۔ انہوں نے کہاکہ کارکن مسلم لیگ ن مخالف میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے سے اجتناب کریں۔