ووٹ کی حرمت مقدم ، عوام کاحق حاکمیت تسلیم کیا جائے، سعد رفیق

ووٹ کی حرمت مقدم ، عوام کاحق حاکمیت تسلیم کیا جائے، سعد رفیق

اسلام آباد(اے این این ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ (ن)کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے جب کہ عوامی وزیراعظم نواز شریف کیلئے اہل وطن کے دیدہ و دل فرش راہ ہیں۔ٹوئٹر پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام کاحق حاکمیت تسلیم کیا جائے، ووٹ کی حرمت مقدم ہونی چاہیے جب کہ منتخب وزرائیاعظم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا لہذا ناانصافی اور استحصال کسی طور پر قبول نہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ(ن) کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ روانگی کے نزدیک ہے اور لوگ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کاحقِ حاکمیت تسلیم کیا جائے-ووٹ کی حرمت مقدم ہونی چاہئے۔منتخب وزیر اعظم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں گیا-ناانصافی استحصال کسی طور قبول نہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں کاروان جمہوریت لاہور روانگی کے لیے تیار ہے جب کہ عوامی وزیراعظم نواز شریف کے لیے اہل وطن کے دیدہ و دل فرش راہ ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول