شکست خوردہ گروپ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے،شاہ فرمان

شکست خوردہ گروپ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے،شاہ فرمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پ ر)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ دھرنوں اور کنٹینرز پر تنقید کرنے والا نواز شریف آج خود سڑک پر آ گیا، نواز شریف نے ریلی نکال کر ایکبار پھر اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے، جس شخص کو ملک کی اعلی عدلیہ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہو وہ کس منہ سے اپنے کارکنوں کے پاس جا رہا ہے، ملک بھر سے پارٹی کارکنوں کو زبردستی اور منتیں کر کے اپنے استقبال کے لیے بلا کر نواز شریف یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کے عوام اس کے ساتھ کھڑے ہیں در حقیقت قوم اب شریف برادران کی اصلیت جان چکی ہے اور ملک کی20کروڑ عوام اب کبھی بھی شریف برادران کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ شکست خوردہ گروپ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے لیکن ایکبار پھر ناکامی ان کا مقدر ثابت ہو گی، یہاں سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف حواس باختہ ہو گئے ہیں ۔