2017کے دوران سکیورٹی میں معمولی بہتری ہوئی ،فاٹا ریسرچ سنٹر

2017کے دوران سکیورٹی میں معمولی بہتری ہوئی ،فاٹا ریسرچ سنٹر

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) 2017 کے دوران سیکورٹی میں معمولی بہتری ہوئی ہے جس میں 2017کی پہلی سہ ماہی کی نسبت تشدد کے واقعات میں 19 فیصد کمی ہوئی اپنی سہ ماہی فاٹا سیکورٹی رپورٹ میں فاٹا ریسرچ سنٹر کے مطابق 2017 کی پہلی سہ ماہی جس میں 119 تشدد کے واقعات ہوئے کی نسبت دوسری سہ ماہی میں دہشتگردی اور انسداد دہشت گرد کے کل 100 واقعات ہوئے ۔ ان 100 واقعات میں سے 37 دہشتگردوں حملوں اور 63 دہشت گردی کے خلاف مختلف کاروائیوں سے متعلق ہیں۔ مجموعی تجزیہ کے لحاظ سے دہشتگردی کے 18 (49 %) حملے سکیورٹی فورسز پر ہوئے جبکہ 15 (40%) حملے عام شہریوں پر ہوئے اسی طرح سے تین (8%) حملے امن لشکر کے ممبران پر ہوئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول