نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں ،امیر مقام

نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں ،امیر مقام

پشاور( سٹاف رپورٹر)اکستان مسلمٍ لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی قیادت میں خیبرپختونخواسے ہزاروں کی تعدادمیں گاڑیاں اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ورکرزایک گرینڈریلی کی صور میں اسلام آبادپہنچ کراپنے قائدسابق وزیراعظم محمدنواز شریف کیساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔ریلی صبح7بجے پشاورٹول پلازہ سے روانہ ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ورکرزقرینہ بہ قرینہ رشہ کئی انٹرچینج اورصوابی انٹرچینج پرکثیرتعدادمیں شامل ہوتے رہیں اورایک گرینڈریلی کی صورت میں اسلام آبادکی جانب رواں ہوگئے۔ ریلی میں شریک تمام گاڑیوں پرمحمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کے تصاویرچسپاں تھے جبکہ کارکنوں نے"عوام کاوزیراعظم محمدنواز شریف اورانجینئرامیرمقام قدم بڑھاؤہم تمہارے ساتھ "ہیں نعروں کے پلے کاراٹھائے رکھے تھے۔رشہ کئی انٹرچینج اورصوابی انٹرچینج پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف عوام ک دلوں پر آج بھی راج کررہے ہیں اورجسکامنہ بولتاثبوت آج خیبرپختونخواسے عوام کاٹھاٹیں مارتاسمندہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی والی حکومت کی طرح سرکاری وسائل کااستعمال نہیں کرتے بلکہ کارکن اپنے قائدسے محبت کی خاطرصبح5بجے سے عوام کاجم غفیرموجودتھااوراپنے قائد کیساتھ یکجہتی کااظہارکرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ آج مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،عمران خان عوام کاسبزسمندردیکھ کرمخبوط الحواس ہوگئے ہیں،عمران خان نیازی حوصلہ رکھویہ توٹریلرہے پکچرابھی باقی ہے اورانشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاپکچرتخریب انصاف کی تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران نیازی اینڈکمپنی محمدنوازشریف کیساتھ یکجہتی کااظہارکرنے کیلئے کارکنوں کی پرامن ریلی پرانگلیاں اٹھارہے ہیں مگرشایدوہ بھول گئے کہ 126دن کے دھرنے میں نہ صرف عمران نیازی نے دارلحکومت کویرغمال بنایاتھابلکہ ملک کی معیشت کوبھی داؤپرلگایاتھااوراقتصادی راہداری میں تاخیرکے ذمہ داربھی دھرناخان ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول