سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ امیر مقام کی قیادت میں روانہ
صوابی(نمائندہ پاکستان )صوابی سے ایم پی اے شیراز کان حاجی سجاد،اعجاز باچااور نواب زادہ کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں افراد کا قافلہ صوابی انٹرچینج پر انجینئر امیر مقام کا شاندار استقبال کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے کاکنان انجنئیر امیر مقام اور میاں نواز شریف کے حق میں زبر دست نعرے ،تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کی استقبال کیلئے ضلع صوابی سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی شیراز خان کی قیادت میں کارکنوں نے زبردست قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑے قافلے کی شکل میں صوابی انٹرچینج میں جمع ہوگئے اسی اثنااعجاز باچا ،زاکر خان ،حاجی سجاد،رب نواز ،نواب زادہ ،عادل کی قیادت میں صوابی کے مختلف علاقوں سے قافلے انٹرچینج پر جمع ہو گئے کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں زبردست نعرے لگائے اس موقع پر ایم پی اے شیراز خان نے میڈیاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مائی کا لال ہمارے دلوں سے نواز شریف کی محبت نہیں نکال سکتا آج صوابی سے ہزاروں افراد کی شکل میں ایک بڑا قافلہ نواز کی استقبال کیلئے اسلام آباد کیلئے آنا مسلم لیگ کی محبت اور مقبولیت کا واضح ثبوت ہے اس موقع پر انجنئیر امیر مقام نے صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ عوام کی سمندر سے واضح ہو گیا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں