آنے والا دور ایک بار پھر پی ٹی آئی کا ہے :لیاقت خٹک

آنے والا دور ایک بار پھر پی ٹی آئی کا ہے :لیاقت خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلعی ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک اور تحصیل جہانگیرہ کے نائب ناظم حمیداللہ خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر عوام کی طاقت سے کے پی کے میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں اقتدار میں آکر عوام کی بھرپور خدمت کریں گی عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہے کیونکہ پورے صوبے میں پی ٹی آئی نے عوام کے تمام بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کردئیں ہیں اور صوبے کو ایک ماڈل صوبہ بنائیں گے نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے اور تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے جہانگیرہ تحصیل کونسل کے دفتر میں کونسلروں اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم صادق خٹک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کام چور سرکاری افسروں کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی تعمیر ہونے والے سکول کو فوری طورپر محکمہ تعلیم کے حوالے کئے جائیں اور ضلع بھر کے تمام سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کو معطل کرکے تنخواہیں بند کی جائے گی ہم کسی صورت بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے دیگر سرکاری ادارے بھی اپنا قبلہ درست کریں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے ضلع نوشہرہ کیلئے اربوں روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے لیکن ابھی تک بعض اہم منصوبے نامکمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے اور کوتاہی برتنے والے سرکاری افسروں کو معاف نہیں کیاجائے گا۔