جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،امجد علی خان

جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،امجد علی خان

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ سرکل پولیس افسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، پورے سرکل میں سرچ اپریشن جاری ہے ،امن کو برقرار رکھنا پولیس کے ساتھ ہر شہری کا ذمہ داری ہے ،عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو شانگلہ سے جرائم پیشہ افراد کا صفایا کرادیں گے،عوامی تعاون کے بغیر پولیس ادھوری ہے ۔ایک ہفتہ کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کردیا ہے اور اسلحہ بھی برامد کرچکی ہے۔ دوران اپریشن دو پستول، تین بندوق،سو سے زائد کارتوس بھی پکڑے گئے ہیں۔ہیڈکوارٹر الپوری میں موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزمان کفایت اللہ،محمداسماعیل کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر دئے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ سرکل پولیس افسر امجد علی خان نے کہا کہ اسی طرح حساس مقامات کی ناقص سیکورٹی پر بانڈہ چینہ لیلونئی میں جیز ٹاور ۔زڑہ ڈھیری ٹیلی نار کمپنیوں کے خلاف سیکورٹی ایکٹ کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسی طرح گورنمنٹ مدل سکول کوز گانشال کے ناقص سیکورٹی وجوہات کے بنا پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔مختلف تھانوں کے حدود میں کرایہ کوائف جمع نہ کرنے پردرجنوں کرایہ داروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرچکے ہیں۔۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر