مہمند ایجنسی ،محکمہ زکواۃ کا فنڈز استعمال نہ ہونے سے لیپس کا خدشہ

مہمند ایجنسی ،محکمہ زکواۃ کا فنڈز استعمال نہ ہونے سے لیپس کا خدشہ

مہمند ایجنسی نمائندہ پاکستان ) محکمہ زکواۃ مور اسکالرشپ سمیت دیگر شعبوں کے فنڈ ابھی تک استعمال نہ ہونے کیوجہ سے لپس ہونے کا خدشہ ہے۔مقامی زکواۃ کمیٹوں کے اکاؤنٹ نہ کھلنے کیوجہ سے لاکھو ں کا فنڈ بروقت استعمال نہ ہوسکا۔ تقریباتین سال قبل ایجنسی زکواۃ چیئرمین کی وفات کے بعد دوسرے ایجنسی زکواۃ چیئرمین کی تقرری ہوئی ہے جس کے بعد مقامی زکواۃ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئے ہیں۔مگرابی تک ان کے اکاؤنٹ کھولنے کا مرحلہ مکمل نہیں ہواہے۔جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی شارٹ کورسزکیلئے مختص شدہ مورا سکالرشپ کے تقریبا 45لاکھ روپے سالانہ فنڈ ابی تک استعمال نہیں ہواہے۔جس کی وجہ سے ایک طرف سینکڑوں طلباء و طابات شارٹ کورسز سے محروم ہورہے ہیں۔تو دوسری طرف فنڈ لیپس ہونے کا حدشہ ہے اسطرح زکوۃ فنڈ سے غریب و نادار مستحقین کو دوائی بھی ملتی تھی۔مگر تقریبادو سال سے دوائی دینے کا سلسلہ بھی بند ہواہے۔محکمہ کے زیادہ ترسٹاف کی تنخواہیں بروقت نہیں ملتی ہے۔جس کی وجہ سے سٹاف کیلئے مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔اسطرح جہیز،گزارہ الاؤنس و دیگر مدمیں بھی غریب و مستحقین فنڈ کے استعمال کے منتظر ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر