جندول ،عمائدین کی نمائندہ وفد کا اے سی سے ملاقات

جندول ،عمائدین کی نمائندہ وفد کا اے سی سے ملاقات

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ میں منشیات فروشی اور چوریوں سے پریشان مقامی مشران کے وفد کا اسسٹنٹ کمشنر جندول نور الامین اور ڈی ایس پی جندول شیر ولی خان کیساتھ ملاقات ، انتظامیہ کے افسران نے منشیات فروشی کے خاتمہ اور چوروں کو گرفتار کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ، تفصیلات کے مطابق تحصیل ثمرباغ میں منشیات فروشی میں خطرناک اضافہ اور نشئی افراد نے نشہ خریدنے کیلئے چوریوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کی وجہ سے عوام شدید تشویش میں مبتلاء تھے گذشتہ روز سابق تحصیل کونسلر و رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر سربلند خان اور نائب ناظم و سماجی کارکن سلیم خان کی سربراہی میں مقامی مشران کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر جندول اور ڈی ایس پی جندول سے ملاقات کر کے تحفظات سے آگاہ کیا ، وفد کے مشران نے کہا کہ بعض پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے آلہ کار بن گئے ہیں ،مشران کا یہ بھی کہنا تھا کہ جندول کے مختلف تھانوں اور چوکیوں میں طویل عرصہ سے تعینات اہلکار منشیات فروشوں کیساتھ روابط رکھتے ہیں اور چھاپہ یا کاروائی کی پیشگی اطلاع بھی دیتے ہیں جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کو پکڑنا نا ممکن ہو جاتا ہے ، ڈی ایس پی جندول نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے منشیات فروشوں کیساتھ سختی کیساتھ نمٹا جائے گا اور ایک ہفتہ کے اندر اندر چور چوری شدہ مال سمیت ان کے سامنے ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر