پانامہ لیکس میں جماعت اسلامی کے علاوہ تمام جماعتیں شامل ہیں:مشتاق احمد

پانامہ لیکس میں جماعت اسلامی کے علاوہ تمام جماعتیں شامل ہیں:مشتاق احمد

شبقدر( تحصیل رپورٹر) جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد ملک میں اسلام کی بالادستی اور اسلامی قوانین کا نفاذ ہے پانامہ کیس میں ملک بھر سے 436 لوگوں کے نام شامل ہے جس میں جماعت اسلامی کے علاوہ تمام دیگر پارٹیوں کے سیاست دان شامل ہیں جو سیاستدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور پاکستانیوں کے قاتل کو امریکہ کے حوالے کرتا ہے وہ کبھی محب وطن پاکستانی نہیں بن سکتا موجودہ سیاست دانوں نے پاکستان میں صرف لوٹ مار کر رہے ہیں آرٹیکل 62,63 کے خاتمہ کی ہر محاذ پر بھرپور مخالفت کریں گے ۔ پاکستان کو کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک بنانے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ مشتاق احمدخان۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر موران کورونہ میں جماعت اسلامی کا ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ضلعی امیرمحمد ریاض خان تحصیل امیر حاجی بحت محمد سابقہ امیر حافظ شفیع اللہ ۔جنرل سیکرٹری تاج محمد ۔ایم سی ون امیر حاجی سخی جان ۔حاجی صنوبر خان ۔سجاد احمد ملک ناصر خان ۔آفتاب احمد ۔ ملک خدادا ۔اختر گل خان ۔تجلی نور۔ملک نوید اور جماعت اسلامی تحصیل شبقدر کے سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان ۔ضلعی امیر محمد ریاض خان اور تحصیل امیر حاجی بخت محمد نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلام اور قرآن کے مطابق قانون چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہم نے پرائمری سکول میں درس قرآن کو شامل کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ان چار سالوں میں کئی مرتبہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو باعزت طریقے سے پاکستان کے حوالہ کرنے کابل اسمبلی میں پاس کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالامال ہے اور اس میں مختلف طریقوں سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجو د ہے جو ہماری ضرورت سے سو گنا زیادہ بجلی پیدا کر سکتا ہے جو آنے والے کئی سالوں تک کافی رہنے کے ساتھ ساتھ ہم ہمسایہ ممالک کو بھی د ے سکتے ہیں مگر پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کے سیاست دان لوٹ مار پاکستان میں کرتے ہیں جبکہ اپنی علاج تعلیم اور دوسری ضروریات دوسرے ممالک میں پورا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہماری بہن ڈاکٹر عافیہ اور لاہور میں بے گناہ شہریوں کے قاتل ریمنڈیوس کو امریکہ کے حوالہ کیا وہ آج کیسے پاکستانی ہونے کا دعوی کر رہے ہیں وہ کبھی بھی محب وطن پاکستانی نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ نیا وزیر اعظم پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کی بجائے دوسرے پارٹیوں کو اپنے ساتھ ملا کر آرٹیکل 62,63 کے خاتمہ کی کوشش کر رہے ہیں مگر جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے ان کا یہ خواب پورا نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن اور لوٹ مار سے پاک کرنے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اخر میں انہوں نے سجاد اورکزے اور مٹہ مغل خیل سے درجنوں شامل ہونے والے افراد کو مبارکباد پیش کیا اور تحصیل شبقدر کے تمام یونین کونسلوں اور وویلج کونسلوں کے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر