شہداء کے قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہوا ،نیئر زمان
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی میں امن و امان کا قیام ہمارے عظیم شہداء کے قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔کرنل نیئر زمان کا الوداعی تقریب سے خطاب ایجنسی میں بد امنی اور دہشت گردی کیوجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکی تھی سیکیورٹی فورسز باجوڑ لیویز اور قبائلی عمائدین کے قربانیوں کی بدولت آج ہم امن و سکون کی ذندگی گزار رہے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں باجوڑ ایک ماڈل ایجنسی بن کر رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نیئر زمان نے الوداعی پروگرام کے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی جب تک ہم آپس میں متحد رہیں گے امن و امان کی بہتر صورت حال میں اس دھرتی کے ہر شہری کی کاوشیں شامل ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ کرنل نیئر زمان نے اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو ممکن بنایا اس موقع پر سول اور عسکری افسران سیکٹر کمانڈر عامر کیانی ،میجر عباس ،صوبیدار میجر یونس خان کے علاوہ اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ خار عارف یوسفزئی ،اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ ناؤگئی انوار الحق ،ایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ محمد علی خان کے علاوہ قبائلی زعماء ،سیاسی قائدین ،اور صحافی برادری بھی شامل تھی قبائلی مشران ملک عبد العزیز اور ملک بہادر شاہ نے کہا کہ نیئر زمان قبائلی رسم و رواج سے بخوبی آگاہ تھے اور موصوف نے ایجنسی بھر کے مشران سے علاقائی مسائل پر بات کرتے اور اس کیساتھ ترقیاتی کاموں میں موصوف کا کردار مسلمہ ہے نئے تعینات ہونے والے کمانڈنٹ رحمان قادر کو چارچ حوالے کیا گیا اور باجوڑ سکاؤٹس نے اپنے روائتی انداز کیساتھ تبدیل ہونے والے کمانڈنٹ کو رخصت کیا ۔