تحصیل کونسل تخت بھائی کا سال 2017-18کے لیے پیش کردہ بجٹ اجلاس

تحصیل کونسل تخت بھائی کا سال 2017-18کے لیے پیش کردہ بجٹ اجلاس

تخت بھائی( نامہ نگار)تحصیل کونسل تخت بھائی کا سال 2017-18کے لیے پیش کردہ بجٹ اجلاس بحث کے دوسرے روز ناگزیر وجوہات کی بنا پر 15اگست تک ملتوی کر دیا گیا ۔تحصیل کونسل کا بجٹ اجلاس جو گزشتہ روز طلب اور بجٹ پیش کیا گیا تھا بحث کے دوسرے روز ناگزیر وجوہات کی بنا پر 15اگست بروز منگل تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ 16اگست کو بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ روز پیش کر دہ بجٹ پر بحث کے دوسرے روز جونہی اجلاس شروع ہوا تو کنوینر جاوید اقبال نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اجلاس 15اگست تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ، اجلاس میں تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند، اپوزیشن لیڈر حاجی معز اللہ خان سمیت کونسل کے تمام مرد و خواتین ممبران نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر