مٹہ میں لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کا مسئلہ حل

مٹہ میں لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کا مسئلہ حل

مٹہ سوات( نما ئندہ پاکستان) مٹہ میں ناروا لوڈشڈنگ اور کم وولٹیج کی خلاف صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کے احتجاجوں نے رنگ لائی واپڈا کے اعلیٰ احکام اور امیر مقام کو جلسوں میں گالیاں دیکر لوڈ شڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگیا احتجاجوں کی بعد بجلی مکمل طور پر غائب اب نہ لوڈ شڈنگ ہوگی اور نہ کم وولٹیج شاباش صوبائی حکومت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ میں بجلی کی لوڈشڈنگ اور کم وولٹیج کی خلاف صوبائی وزیر محمود خان کے قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے مٹہ چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس مظاہرے میں واپڈا کے ذمہ دار احکام اور امیر مقام کو ایک نہیں بلکے کئی دھمکیوں کیساتھ خوب گالیوں سے نواز ے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ اگر بجلی ٹھیک نہ ہوئی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگی لیکن دوسرے جانب احتجاج کی بعد مٹہ میں بجلی کی لوڈشڈنگ اور کم و لٹیج کا مسئلہ فوری طورپر حل ہوکر بجلی مکمل طور پر بند ہوئی ہے جس کی وجہ سے نہ اب مٹہ میں لوڈشڈنگ ہے اور نہ کم وولٹیج کا مسئلہ اور جو بجلی تھوڑی بہت بجلی مٹہ تحصیل کو اجاتی تھی وہ بھی اب مکمل طور پر بند کی گئی ہے جو صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کے طرف سے عوام کیساتھ اظہار ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ عوامی حلقے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو محکمہ صوبائی حکومت کے بس سے باہر ہو اس محکمے کو چیلنچ کرنے کی کیا ضرورت ہے کیونکہ سزا تو پھر عوام کو بھگتنا ہے

 

مزید : پشاورصفحہ آخر