ٹیکنیکل سٹاف کے مسائل فوری حل کئے جائیں،سعید خان

ٹیکنیکل سٹاف کے مسائل فوری حل کئے جائیں،سعید خان

چارسدہ (بیورو رپورٹ)صوبائی حکومت ٹیکنکل سٹاف کو فوری طور پر پرو فیشنل الاؤنس کی ادائیگی اور اپ گریڈیشن یقینی بنائے ۔ میڈیکل کالجوں میں ٹیکنکل سٹاف کیلئے سن کوٹہ مختص کیا جائے ۔ دس سال سے حاضر سروس ملازمین کو ٹائم سکیل دیا جائے ۔ صدر سعید خان ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں محکمہ صحت ٹیکنکل سٹاف کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سعید خان منعقد ہو ا۔ اجلاس میں چےئرمین ایکشن کمیٹی نصیب رحیم ، سیکرٹری ایکشن کمیٹی انجینئر وہاب شاہ اور ملا کنڈ ڈویژن کے صدر نیاز خان سمیت ایکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ٹیکنکل سٹاف کو در پیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے صد ر سعید خان اور دیگر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ٹیکنکل سٹاف گونا گوں مسائل اور مشکلا ت کا شکار ہیں مگر صوبائی حکومت ٹھس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ٹیکنکل سٹاف کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کا اجراء کریں۔ دس سال سے حاضر سروس ملازمین کو ٹائم سکیل دیا جائے اور پرو فیشنل الاؤنس کی ادائیگی کیلئے عملی اقدامات کئے جائے ۔ میڈیکل کالجوں ٹیکنکل سٹاف کیلئے سن کوٹہ مختص کیا جائے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ٹیکنکل سٹاف ایسو سی ایشن راست اقدام پر مجبور ہو گی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر