پولیس فورس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،پیر امتیاز

پولیس فورس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،پیر امتیاز

بلامبٹ (نمائندہ پاکستان) ملک وقوم کیلئے پولیس فورس خیبر پختونخواہ کی قربانیا ں ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ سپیشل پولیس فورس کو مستقل کریں اور شہدائے پولیس کی ورثاء کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ تفصیلات کیمطابق شکیل شہید ڈویلپمنت ارگنائزیشن(SSDO ) لوئر دیرکا ایک اہم اجلاس زیر صدارت بانی ارگنائزیشن ڈاکٹر بخت جمال شاہ منعقد ہوا جسمیں ممبران بورڈ اف گورنرز و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر امتیاز،عبداللہ خان ، جبران شہزاد اور انجینئرعابدشاہ نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس کو شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں پولیس فورس لوئر دیر کیساتھ شکیل شہید ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کی نمائندگی اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا گیااور کہا کہ ملک وقوم کیلئے پولیس فورس خیبر پختونخواہ کی قربانیا ں ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور آج جو ہم کھلی فزاوں میں سانس لے رہے ہیں پولیس فورس کے قربانیوں کی بدولت ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم پولیس فورس کی شانہ بشانہ ملک میں امن و استحکام ،ترقی و خوشحالی کیلئے کھڑی ہیں اور قوم کسی بھی قربانی سے دریغ بھی نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے ہر سال یوم شہدائے پویس منانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے شہدا کی ورثاء کی کافی حوسلہ افزائی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ شکیل شہید ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن پولیس فورس کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے طرف سے ہر قسم تعاون کریگی۔ انہوں نے حکمرانان وقت سے مطالبہ کیا کہ شہدائے پولیس کی ورثاء کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے اور سپیشل پولیس فورس کو مستقل کرنے کی لئے اقدامات کئے جائے تاکہ وہ فوری دلجمی کیساتھ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر