کھلابٹ سے ملحقہ چھوہر کالونی کا ٹرانسفارمر خراب

کھلابٹ سے ملحقہ چھوہر کالونی کا ٹرانسفارمر خراب

ہری پور(نامہ نگار)کھلابٹ سے ملحقہ چھوہر کالونی کے ناکارہ ٹرانسفارمرنے سینکڑوں مکینوں کی رات کی نیندیں اوردن کا چین غارت کر کے رکھ دیا،عوام علاقہ شدید مشکلات سے دوچار،ایم این اے بابرنوازخان سے ہنگامی بنیادوں پر سنگین مسئلہ حل کر کے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ۔کھلابٹ سے ملحقہ آبادی چھوہر کالونی کے متاثرہ مکینوں نے بتایا کہ ان کا ٹرانسفارمرآئے روز خراب رہتاہے جس وجہ سے علاقہ مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔متاثرہ صارفین نے بتایا کہ سینکڑوں علاقہ مکین ناکارہ ٹرانسفارمرکے ہاتھوں عاجز آ چکے ہیں اس لیے ایم این اے بابرنوازہنگامی بنیادوں پر اہلیان چھوہر کالونی کے ٹرانسفارمرکا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر کے عوام علاقہ کی مشکلات کا ازالہ کریں۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر