شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس

شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس

پشاور(کرائمز رپورٹر)شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز سروسز کلب پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چےئرمین شوریٰ ہمدرد ڈاکٹر صلاح الدین نے کی۔اجلاس کا موضوع ’’بنیادی قومی مسائل اور ذرائع ابلاغ کی ترجیحات ‘‘ تھا اس حوالے سے ایک مذاکرہ ہوا جس کے کلیدی مقرر ڈاکٹر توقیر عالم ،ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنسنز اسلامیہ کالج پشاور تھے۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ اور مبصرین کرام نے اپنے سوالات کے ذریعے موضوع کا احاطہ کیا ۔ مہمان مقرر نے اس موقع پر قومی مفادات کے خلاف کسی بھی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ ہر چینل اور اخبار اس حوالے سی قومی مفادات کو مد نظر رکھے اور حکومت کو چاہئیے کہ ایک میڈیا کے حوالے سے ایک مربوط میڈیا پالیسی کافریم ورک تیار کرے جس میں معاشرتی ذمہ داری کے عنصر کو اہمیت دی جائے ۔قوانین سازی کے ضمن میں بہت سے گوشے ایسے ہیں جن میں قانون سازی کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے حکومتی نیت کا اخلاص بنیادی کردار ادا کرے گا۔جہاں تک حکومت کے بنائے گئے ادارے پیمرا کا تعلق ہے وہ اپنی نیم دلانا کوششوں سے ذرائع ابلاغ پر وہ گرفت نہیں رکھ سکتا جس کا موجودہ دور تقاضا کرتا ہے۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر