ٹی ایم اے ہنگو کے بازار میں مختلف دوکانوں پر چھاپے

ٹی ایم اے ہنگو کے بازار میں مختلف دوکانوں پر چھاپے

ہنگو(بیورورپورٹ ) TMA ہنگو کے بازار میں مختلف دوکانوں پر چھاپے ،ایک درجن سے زیادہ دوکانداروں کے خلاف بر وقت کاروائی ،ہزاروں روپے کے جرمانے ۔تفصلات کے مطابق ہنگو TMAکے انسپکٹر ضیاء اللہ نے ہنگو بازار میں ناغہ پر ہوٹلوں، گوشت ، کباب اور مختلف جگوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زیادہ دوکانداروں پر جرمانے لگائے اور بروقت سرکاری خزانے میں جمع کیے اس موقع پر انسپکٹر ضیاء اللہ نے کہا کہ گراں فروشوں اور ناغہ کے روز، ہوٹل میں گوشت اور کباب فروخت کرنے اور تجاوزات کے خلاف ہماری کاروائی جاری رہیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر