مزدور کسان پارٹی ضلع مردان کی کابینہ تو ڑ دی گئی

مزدور کسان پارٹی ضلع مردان کی کابینہ تو ڑ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)مزدور کسان پارٹی ضلع مردان کی کابینہ تو ڑ دی گئی ۔پارٹی پریس ریلیز کے مطابق صوبا ئی جنرل سیکر ٹری فیض الرحمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتخابات کے تا ریخ جلد مقرر کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ صدر اور سیکرٹری فارغ ہو چکے ہیں۔ نظر یا تی اور تنظیم پر کا ربند لو گوں کو لے کر آئیں گے ۔ تاکہ پارٹی تنظیمی طو ر پر مضبو ط اور بھر پور کا م کرے۔صو بائی جنرل سیکر ٹری فیض الرحمان نے مزید کہا کہ مزدور کسان پارٹی حقیقت میں کمزوراور مظلوم طبقات کی جماعت ہے غریب عوام کے حقوق کے حصول کے لئے شاندار اور بے مثال تاریخ رکھتی ہے۔مزدور کسان پارٹی کے تنظیم سازی کے لئے کارکنان بھر پور توجہ دیں۔