تھانہ میں ناروا اور غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی
تھانہ( نمائندہ پاکستان) تھانہ میں ناروا اور غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی۔ 14 اور 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے صارفین کے ناک میں دم کر دیا۔ منتخب نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے بھیٹے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سے بجلی ریکوری 90 فیصد سے بھی زیادیہ ہونے کے باوجود ہر گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ اور کھبی اس سے بھی زیادہ کلوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جسے عوامی ، فلاحی اور سماجی و ادبی حلقوں نے لوگوں کے ساتھ انتہائی زیادتی اور مذاق قرار دیا ہے ، علاقے کے لوگوں نے بہتر ریکوری کے بدلے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کی اپیل کی ہے۔