پشاورمیں قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،4گرفتار

پشاورمیں قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،4گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاو ر نے تھانہ مچنی گیٹ کے حدود میں قما ر بازی کی محفل الٹ کر04 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کر لی ۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کینٹ کے حدود تھانہ مچنی گیٹ کے حدود واقع ورسک روڈ کباپیان اراضیات میں قمار بازی کی محفل سجی ہوئی ہے اس اطلاع پر ایس پی کینٹ عمران احمد ملک کی نگرانی میں ڈی ایس پی کینٹ کمال حسین خان کی زیر قیادت میں ایس ایچ او مچنی گیٹ ،سب انسپکٹر احسان مروت بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے ورسک روڈ کباپیان اراضیات پر چھاپہ لگا کر قمار بازی میں مصروف ملزمان جہانزیب ولد آغا خان ،اعجاز ولد رضاخان ،نعمان ولد میر زمان ،سلمان ولد میر زمان ساکنان کباپیان ورسک روڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم 4000 روپے جامعہ تلاشی لینے پر 4000 روپے اور تاش برآمد کرکے ملزمان کوگرفتار کرکے چالان عدالت کرچکے ہیں ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر