کوہاٹ ،خود کا ہتھیاروں اور منشیات سے بھری 2گاڑیاں پکڑی گئیں

کوہاٹ ،خود کا ہتھیاروں اور منشیات سے بھری 2گاڑیاں پکڑی گئیں

کوہاٹ (بیورورپورٹ) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خود کار ہتھیاروں اور چرس سے بھری دو گاڑیاں پکڑ کر اسلحہ و منشیات کے تین سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پکڑا گئے ہتھیار اور منشیات علاقہ غیر سے بنوں سمگل کئے جارہے تھے۔پولیس کی مؤثر چیکنگ اور بہتر حکمت عملی کی بدولت شاطر سمگلرز اپنے مزموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں ناکامی سے دوچار ہوئے۔ڈی ایس پی صدر سرکل کوہاٹ ظاہر شاہ نے پولیس کی پے درپے کامیاب کاروائیوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر گل جنان نے ہیڈ کانسٹیبل مبارک حسین اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کررکھا تھا کہ اس اثناء میں علاقہ غیر درہ آدم خیل سے بنوں جانیوالی ایک مشکوک آلٹو موٹر کار نمبر لاہور LZZ-3675کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا ۔پولیس نے تلاشی کے دوران موٹر کار کے مختلف حصوں میں بنے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ برآمد کرکے کار سوار قبائلی سمگلر شاہ خالد ولد بخت جمال سکنہ زرغون خیل درہ آدم خیل کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ موٹر کار سے برآمد ہونیوالے ہتھیاروں میں دو ریپیٹر گن،مختلف بور کے 38عدد پستول،45عدد چارجرز اور 2300عدد کارتوس شامل ہیں ۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا خود کار اسلحہ مقامی ساخت کا ہے جو علاقہ غیر درہ آدم خیل سے بنوں سمگل کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ خطرناک اسلحہ سمگل کرنے والے ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جنکی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں درہ آدم خیل کی پولیٹیکل انتظامیہ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے اور اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث گینگ کے افراد کو بہت جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ اسی طرح کی ایک دوسری کاروائی میں پولیس پارٹی نے انڈس ہائی وے پر مسلم آباد چیک پوسٹ میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پشاور سے بنوں جانیوالی ایک اور مشکوک موٹر کار نمبر سندھ AEN-036کو تلاشی کی غرض سے روک لیا جس میں لگے سی این جی ٹینکی سے پولیس نے مجموعی طور پر ساڑھے پندرہ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار منشیات کے دو بین الاضلاعی سمگلروں حبیب الرحمان ولد عید گل اور صاحبزادہ ولد شہزادہ خان ساکنان بنوں کو منشیات سے بھرے موٹر کار سمیت حراست میں لیکر تھانہ جرما منتقل کردیاجہاں اسلحہ و منشیات کے تینوں سمگلروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال نے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ و منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کی ان کاروائیوں کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کاروائی میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر