کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن فوری شروع کی جائے ،عجب خان

کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن فوری شروع کی جائے ،عجب خان

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عجب خان نے کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی کی طرح کٹ گاڑیوں کیلئے بھی ایک لائحہ عمل بنا کر ان کی رجسٹریشن فوری طور پر شروع کی جائے ، ڈویژن بھر میں ہزاروں کٹ گاڑیاں کے مالکان شدید ذہنی تشویش اور بے چھینی کا شکار ہیں، حکومت فوری طور پر نوٹس لیں،ڈویژن بھر کے غریب عوام نان کسٹم پیڈ اور کٹ گاڑیوں پر دو وقت کی روٹی کماتے ہیں، معاشی قتل کی کوشش کی گئی تو پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی شانگلہ کے جنرل سیکرٹری و ممبر تحصیل کونسل حاجی عجب خان نے بدھ کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی کونسلر حاجی غریب گل ،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ، میاں غلام اللہ خان ،پیپلز پارٹی کے رہنماء بہروز خان ، برکت علی بھی موجود تھے۔پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا موجودہ طریقہ کار کو سراہتے ہیں ، تاہم اگر ایسا طریقہ کار کٹ گاڑیوں کیلئے بھی مرتب کیا جائے تو یہ ملاکنڈ ڈویژن کے غریب عوام پر احسان ہوگا۔

کسٹم گاڑیاں

مزید : پشاورصفحہ آخر