ہری پور،بجٹ سازی اوراخراجات کی نشاندہی کی مرحلہ وارتربیت کااہتمام
ہری پور(نامہ نگار)ایس ڈی پی آئی کے پروجیکٹ سٹاف سیدحسن مرتضیٰ نے کہاہے کہ یوایس ایڈکے ذیلی ادارے سمال گرانٹس اینڈامبیسڈرفنڈزکے اشتراک سے ایس ڈی پی آئی نے ضلع ہری پوراورپشاورمیں سولہ مہینوں پربجٹ سازی اوراخراجات کی نشاندہی کی مرحلہ وارتربیت کااہتمام کیا، گزشتہ روزصوبائی سطح پرمنعقدہ پروجیکٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شرکاء کاانتخاب زندگی کے تین اہم شعبوں سے کیاگیاتھاجس میں متعلقہ سرکاری ملازمین، ضلعی حکومت کے منتخب نمائندگان اورمختلف سماجی تنظیموں کے عملے کومدعوکیاگیاتھادونوں اضلاع میں ہفتہ وارتربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کاآغازجولائی 2016ء میں کیاگیاجس میں بجٹ سازی کی اہمیت اورطریقہ کارکی باقاعدہ تربیت کااہتمام کیاجبکہ دوسرے مرحلے میں سرکاری سطح پراکاؤنٹس کے شعبے میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر(سیپ) کی باقاعدہ تربیت دی گئی جس کے لیے تمام شرکاء کولیپ ٹاپ مہیاکیے گئے تھے شہری شرکت کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کامنفردمنصوبہ تھاجس کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں منتخب ضلعی حکومت اورضلعی انتظامیہ نے بھرپورتعاون کیاپروجیکٹ کے اختتام پرشرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے اسنادبھی تقسیم کی گئیں اس پروجیکٹ سے مستفیدہونے والے شرکاء نے تربیتی پروگرام کوباقی اضلاع میں بھی شروع کرنے کی درخواست کی اورہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس پروجیکٹ کی خاص بات دونوں اضلاع میں منتخب تربیت یافتہ افرادپرمشتمل فورم کاقیام ہے جن کوباقاعدہ حکومت پاکستان کے 1860ء کے سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈکرایاگیاجومستقبل میں اپنی حاصل شدہ تربیت کوبروئے کارلاتے ہوئے اس قسم کے منصوبوں کوجاری رکھ سکیں گے ۔