یونیورسٹی وینسم کالج عظیم تعلیمی ادارہ ہے ،پروفیسر محمد سرور

یونیورسٹی وینسم کالج عظیم تعلیمی ادارہ ہے ،پروفیسر محمد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان کا عظیم تعلیمی ادارہ ہے اس ادارہ کے اساتذہ اس کو مذید بہتر بنانے میں کردار ادا کریں میرا ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وینسم کالج کے اساتذہ سے ملاقات کے دوران کیا گومل یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک ۔ پرنسپل وینسم کالج انجینئر اقبال زیب خٹک بھی انکے ہمراہ تھے ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے کہا کہ چند سال قبل وینسم کالج کی علمی خدمات کا پورا پاکستان معترف تھا۔ اب چند سالوں سے صوبائی حکومت کی جانب سے وینسم کالج کے مالی خسارے کا سخت نوٹس لیا گیا مگر میری یہ کوشش ہے کہ ہم اس ادارے سے متعلق مسائل کو ختم کریں انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ ادارہ کی ترقی میں اساتذہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اساتذہ تجاویز دیں میرا ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ ہوگا ۔ انہوں نے کہا ڈیرہ اسماعیل خان کے باسی وینسم کالج کے حوالے سے میرے ساتھ رابطے میں ہیں کالج میں سٹاف کی کمی پوری کریں گے انہوں نے کالج اساتذہ کی جانب سے مستقبل میں معیاری اساتذہ کی تعیناتی یقینی بنانے کو ضروری قرار دیا انہوں نے کہا کہ وینسم کالج کے مقابلے میں مثالی محل وقوع اور سہولیات جنوبی اضلاع میں کسی ادارہ کے پاس نہیں ہیں تاہم مثالی تعلیمی نتائج کی فراہمی اساتذہ کی ذمہ داری ہے انہوں نیکہا کہ میں اس ادارہ کے اساتذہ کی خدمات کا معترف ہوں تاہم مقابلہ کے اس ماحول میں ہمیں مزید محنت کرنی ہوگی انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو سکالر شپ پر داخلے کی تجاویز مرتب کریں ہم اعلی پوزیشن ہولڈر طلبہ کو سکالر شپ فراہم کریں گے اس موقع پر کالج کے اساتذہ نے سینئر فیکلٹی ممبر فاروق علی خان کی قیادت میں وائس چانسلر کو کالج کے مالی خسارے کے خاتمے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اپنی پیش رفت سے آگاہ کیا جسے وائس چانسلر نے سراہا۔ اس موقع پر اساتذہ کی مشاورت سے متعدد انتظامی فیصلے بھی کئے گئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس ادارہ کی بہتری کے لئے نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی روش ترک کر کے ادارے کو اپنی اولاد کی طرح سمجھنے کی سوچ اپنانی ہوگی اور اسی صورت میں یونیورسٹی اور وینسم کالج خود بخود آگے جائیں گے انہوں نے پرنسپل انجنیئر اقبال زیب خٹک کی تجویز پر کالج اساتذہ سے کہا کہ وہ اس ادارہ کی بہتری کے لیئے خود ہی کمیٹی تشکیل دیں مجھے صرف اور صرف اس کالج کی بہتری سے سروکار ہے اور اداروں کی بہتری میں کوئی کمپرومائز میرے لیئے ممکن نہیں کیونکہ اداروں کے ساتھ دشمنی ملک وقوم سے دشمنی کے مترادف ہے