لنڈی کوتل ،سہولیات کی عدم فراہمی ،طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

لنڈی کوتل ،سہولیات کی عدم فراہمی ،طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)گورنمنٹ ڈگری کالج میں کرپشن اور سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف آئی ایس ایف کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈی پی اوکے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے صدر ذیشانشینواری نے کہا کہ کالج میں طلباء سے دوبارہ داخلے میں زیادہ روپے وصول کی جاتی ہیں جو طلباء کے ساتھ طلم اور ناانصافی ہیں جبکہ زیادہ رقم کی کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہو تا انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کئی بار کالج کے پرنسپل کے نوٹس میں لایا گیا لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ کالج میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلباء شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور نئے آنے والے سینکڑوں طلباء داخلوں سے محروم ہیں لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں ہیں ذیشان شنیواری نے کہا کہ بعض طلباء جنہوں نے امتحان نہیں دیا ہے انکو سکالر شپ دیا گیا ہیں لیکن بعض طلباء کو جان بوجھ کر سکالر شپ سے محروم کر دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کالج میں بجلی عدم دستیابی کی وجہ لیبارٹری میں کام نہیں ہو تا جبکہ کمپیوٹر سائنس پڑھنے والے طلباء شدید اذیت سے دو چار ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا تو شدید احتجا ج پر مجبور ہو جائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر