کرسیچن کالونی میں حقداروں کو نظرانداز کیا گیا ،خالد آفریدی

کرسیچن کالونی میں حقداروں کو نظرانداز کیا گیا ،خالد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل خیبر ذخہ خیل کے ملک عبدالرزاق آفریدی اور ملک خالد خان آفریدی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ کرسچین کالونی حق داروں کو نظر انداز نہ کریں اور انکو اپنا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مسیحی برادری سوسال سے لنڈیکوتل میں آباد ہیں لیکن انکو لندیکوتل کرسچین کالونی میں کوارٹر سے محروم کر دئیے ہیں جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہیں بلکہ کالونی میں باہر سے آئے ہوئے مسیحوں کو کوارٹر الاٹ کئے گئے ہیں جسکی وجہ سے مقامی میسحی برادری میں غم وغصہ پا یا جاتا ہیں ملک عبدالرزاق آفریدی اور ملک خالد خان آفریدی نے کہا کہ مسیحی برادری کیلئے کالونی تعمیر کرنا خوش آئند ہیں کیونکہ یہاں کے مسیحی انکے غم اور خوشیوں میں برابر شر یک ہو تے ہیں اور ان پر یہ حق بنتا ہے کہ مسیحی برادری کے آباد کاری کیلئے ہر ممکن تعاون کر یں انہوں نے کہا کہ وہ پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود سے مطالبہ کر تے ہیں کہ کر سچین کالونی میں حق داروں کو حق دلا یا جائے اور کالونی میں منصفانا طریقہ سے کوارٹر تقسیم کیا جائے تاکہ مسیحی برادری میں اختلا فات ختم ہو سکے اور وہ بھائیوں کی طرح زندگی گزار سکے